اینکرپرسن سمیع ابراہیم کیخلاف مقدمہ درج ، ایف آئی اے نے بلا لیا

8  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )ایف آئی اے نے اینکر سمیع ابراہیم کیخلاف اعلی عہدیداران پر سنگین الزامات لگانے اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔نیوز ویب سائٹ پاکستان 24کے مطابق ایف آئی اے نے سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مئی کو طلب کر لیا ہے ،ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق مقدمے میں سمیع ابراہیم

کے خلاف شکایت کنندہ ریاست ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سمیع ابراہیم نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلائی جس میں حکومت اور ریاست کا نظام چلانے والی شخصیات پر گمراہ کن الزامات عائد کیے اور ان الزامات کے ذریعے بدنیتی سے عام لوگوں میں خوف پیدا کر کے ان کو حکومت اور مسلح افواج سے بدظن کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم سے کہا گیا ہے کہ وہ 13 مئی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔نوٹس ملنے پر سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے بذریعہ ایف آئی اے ان کے خلاف ایک مقدمہ قائم کیا ہے ،یہ معاملہ اپنے وکیل راجہ عامر عباس سے ڈسکس کیا ہے جو ایف آئی اے کو بتا دیتے ہیں کہ میں ابھی ملک سے باہر ہوں ، 14 مئی کو واپسی کے بعد ضروری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سمیع ابراہیم کی ایک ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کی آواز دبانا معاشرے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، حکومت میڈیا پر کنٹرول کرنے کے اقدامات سے باز رہے، اپنے ایک بیان مے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سمیع ابراہیم اور دیگر صحافیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

ایف آئی اے سمیع ابراہیم کو بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لے، ایف آئی اے کو سیاسی انتقام کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔صحافیوں کو دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی ۔

دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیع ابراھیم صاحب یہ کیس ان کے خلاف کرتے ہیں جن سے امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہو، یہ اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ باقی سب تو اسکرپٹ کا حصہ تھا، اپنے ایک مذمتی بیان میں قاسم سوری نے کہاکہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ عوامی شعور کیسے، کہاں سے بیدار ہوگیا، انشاء اللہ تعالیٰ آپ سرخرو ہوں گے کیونکہ آپ حق کے ساتھ ہیں ۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ سینیئر صحافی واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہیںیہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آتے ہی میڈیا سنسرشپ شروع کردی گئی ،سمیع ابراہیم کو حق اور سچ کا ساتھ دینے پر نوٹس جاری کرنا انتہائی قابل مذمت ہے تحریک انصاف سمیع ابراہیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…