بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت سے معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)ملک کے بڑے صنعتکاروں اور تاجروں کی نمائندہ تنظیم وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت(ایف پی سی سی آئی) نے حکومت سے معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے بعض اصلاحات تجویز کی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے

ایک خط میں ملک میںفوری طور پر معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوںکے ساتھ ملکر میثاق معیشت تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وزیر اعظم کے نام لکھے گئے خط میں بعض معاشی اصلاحات بھی تجویز کی ہیں،ایف پی سی سی آئی نے فوری طور پر شرح سود کو7فیصد کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کاروباری لاگت کو کم کرکے ملکی بر آمدات میںاضافہ کیا جاسکے ،ایف پی سی سی آئی نے خسارہ میںچلنے والے سرکاری اداروں کی ری اسٹریکچرنگ کے عمل کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تا کہ ملکی خسارہ کو کم کیا جاسکے ،ایف پی سی سی آئی نے تجویز کردہ اصلاحات میں ذاتی انکم ٹیکس کے سلیب میںکمی ،سگریٹ او ر کاربونیٹڈ و کولڈ ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمہ،ملک میں دستیاب توانائی کے ذخائر کے موثر استعمال،گردشی قرضوں پر قابو پانے ،کراس سبسڈی ختم کرنے ،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے ڈالرز ڈپازٹس کھلوانے پر ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے،کرپٹو کرنسی میںاثاثہ رکھنے والے افراد کیلئے ایمنسٹی اسکیم اورغیر ضروری در آمدات پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…