جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آ گئے، متعدد ایم این ایز ناراض

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) پی ٹی آئی کراچی میں تنظیمی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، ٹاؤن سطح پر تنظیم سازی کے فیصلوں میں نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے متعدد ایم این ایز ناراض ہو گئے ہیں، ایم این ایز کے ساتھ سابق عہدیداران بھی ناراض ہو گئے، دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر اشرف جبار قریشی نے کہا کہ من پسند اور خوشامدی افراد کو عہدے دیے جا رہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا وقت لیا ہے تمام صورتحال سے انہیں آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا، شکورشاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔ لیاری این اے 246 سے پاکستان تحریک انصاف ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔عبدالشکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے شکست دی تھی۔دوسری جانب اندرونی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پی ٹی آئی میں تنظیمی اختلافات کے باعث سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1977 میں محمد ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران کیا، جب وہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اکتوبر 1978 میں شاد کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)قیادت کے حق میں ایک ریلی کے بعد ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک انٹرویو میں عبدالشکور شاد نے کہا تھا کہ 1989 میں بے نظیر بھٹو نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں انسپکٹر مقرر کیا، جہاں انہوں نے 2002 تک کام کیا۔1981 میں انہیں جامعہ کراچی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور اسی سال انہیں پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…