منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلون مسک کو ٹوئٹر کے بعد ملک لبنان خریدنے کا مشورہ

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو اب لبنان خریدنے کا مشورہ دیا جانے لگا دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر خریدنے کے بعد

سوشل میڈیا صارفین کی ان سے توقعات بڑھ گئیں۔عرب نیوز کے مطابق ایلون مسک سے لبنان کے شہریوں کی جانب سے ان کے ملک کو خریدنے کا مطالبہ سامنے آگیا،ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایلون مسک سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ لبنان خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟لبنانی شہری نے ایلون مسک سے کہا کہ آپ لبنان کو خریدو، اسے ٹھیک کرو اور ہم آپ کو بادشاہ کا تاج پہنائیں گے۔صارف نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم اس کا نام بدل کر لیب ایلون کر دیں گے۔لبنانی شہری نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہ ڈیل منظور ہے؟،فِل نامی صارف نے ایلون مسک سے کہا کہ میرے پاس آپ کے لیے ایک ملک برائے فروخت ہے، اسے لبنان کہا جاتا ہے۔خیال رہے کہ لبنان کی معاشی حالت بہت خراب ہے اور اس کی کرنسی بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔اس سے قبل ایلون مسک کو اب مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک خرید کر اْسے ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…