کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے؟سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ اسلامی کیلینڈر میں 12 مہینے ہوتے ہیں لیکن چاند اور عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے ؟ واضح رہے کہ ملک میں ایک سال کے وقفے کے بعد پھر دو سے زائد عیدیں منائی جارہی ہیں ۔