جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو درخواست دیدی

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، سات افراد میری جان کے درپے ہیں ،آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو درخواست دیدی ہے ،میرا دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکرٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا ہوں ،

اپنے بھتیجے کی رہائی کی بھیک نہیں مانگوں گا،اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنے کے درپے ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ سات افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا اللہ ذمہ دار ہونگے، تھانے میں جمع کرائی درخواست کی کاپی عمران خان کو دینے جارہا ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناء اللہ کو پٹہ ڈالا جائے، رانا ثناء اللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے ،اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مقتدرحلقے کبھی خاموش نہیں رہتے انکی کمٹمنٹ پاکستان کیساتھ ہے۔، مقتدر حلقوں کی آنکھ اور کان کھلے ہیں، اس سے قبل مقتدرحلقوں کی باری آئے وہ اس ملک میں الیکشن کروادیں۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی عمل کو بے عمل کیاگیا، آصف زرداری یہی چاہتے تھے کہ پنجاب میں گند پھیلے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…