ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن (قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپہ رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا۔شیخ رشید احمد نے اس چھاپے کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے

لوگ آئے تھے، تاہم وہ گرفتاری کیے بغیر ہی چلے گئے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ کے تناظر میں فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت نمایاں رہنماؤں و ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف درج مقدمے میں نامزد رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گیں۔ایف آئی آر میں نامزد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کوسعودی عرب سے وطن واپس پہنچتے ہی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جو خود بھی ایف آئی آر میں اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت نامزد ہیں کے بھتیجے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق جوعمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے کے لیے ایئربلیو کی پرواز نمبرPa 2711 پر اتوار کی الصبع نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انھیں روک کر تحویل میں لے لیا اور ساتھ چلنے کے لیے کہا تو اس دوران بننے والی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا و سنا جاسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق گرفتار کرکے لے جانے والے آفیسر سے نام پوچھ کر دریافت کرتے سننے جا سکتے ہیں کہ کس کیس میں کہاں لے جارہے ہیں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔ایئرپورٹ سے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کسی قسم کاموقف دینے سے اجتناب برتتے رہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ راشد شفیق کی گرفتاری سعودی عرب واقعہ کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق کو تھانہ نیو ایئرپورٹ اٹک پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تھانہ نیو ایئرپورٹ اٹک میں بھی مقامی شہری کی درخواست پر مسجد نبویۖ واقعہ کے تناظر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اٹک پولیس نے ایف آئی آر سیل کرکے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری ڈال دی۔

ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت و رہنماؤں کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ادھر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتیہوئے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بیرون ملک ہونے والے واقعہ کا مقدمہ اپنے علاقے کے تھانے میں درج کروایا۔

میرے گھر کے باہر بھی سادہ کپڑوں میں پولیس لگادی گئی ہے کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر کر لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ جائیں گے ایسا نہیں ہوگا بلکہ غداروں کے ساتھ مل کر جو غیرملکی سازش ہوئی ہے اس میں یہ لوگ شکست کھائیں گے۔ لانگ مارچ میں عوام کا سمندر ہوگا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شیخ راشد شفیق ممبر قومی اسمبلی بھی ہے گھر میں تین سیٹیں تینوں بھی اندر ہوگئے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی راولپنڈی شہر لانگ مارچ میں ایسے نکلے گا یہ پریشان ہوجائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ یہ پہلے کہہ چکے تھے ہم نے انھیں کچلنا ہے تو انھیں واضح کرتے ہیں کہ ہم تیار ہیں بلکہ خوشی ہے کہ مقدمے میں اپنے گھر کے تھانے کا انتخاب کیا ہے کہ وزیر داخلہ اپنے گھر کے تھانے میں رکھنا چاہتے ہیں ہم وہاں بھی رہ لیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ ہم ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سپاہی ہیں، جبکہ وہ تو مہناج القرآن کے نہتے عوام پر گولیاں چلانے والے ہیں۔

میرا بھتیجا تو واقعہ کے وقت مدینہ منورہ میں موجود بھی نہیں تھا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلے روزوں میں وہاں گیا تو صورتحال دیکھ کر ان کی مدد کے لیے آگاہ کیا کہ بیرون ممالک جائیں گے تو اوورسیز کیا حال کریں گے یہ سوچ لیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھی گرفتار کرتے ہیں تو میں تیار ہوں دو جوڑے ساتھ رکھ لوں گا کوئی فرق نہیں پڑتا جیل سسرال ہے کسی منشیات کے مقدمے میں جیل نہیں جارہے۔

لانگ مارچ کے لیے قدم اٹھا رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ ہیں چٹان کی طرح ساتھ رہیں گے شہر بھی ساتھ ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ حکمران لانگ مارچ سے پہلے مجھے اور عمران خان کو گرفتار کریں گے گرفتار کرنے آئے اور آرڈر دکھائے تو گرفتاری دے دوں گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…