ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبویؐ کا واقعہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید مشکل میں پھنس گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،چترال (مانیٹرنگ، این این آئی) مسجد نبویٰ واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، شہری حافظ احتشام نے عدالت کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے مسجد نبویؐ کے تقدس کی پامالی کی منصوبہ بندی کی اور شر پسندوں کو ایسا کرنے پر اکسایا،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب مسجد نبویؐ کے احاطے میں بلند آواز سے نعرہ بازی کرنے کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست سٹی تھانہ چترال جمع کروا دی گئی۔ درخواست معروف قانون دان نیاز اے نیازی نے جمع کی ہے۔ درخواست میں 200 نامعلوم افراد سمیت لوگوں کو اکسانے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ملزم نامزد ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے پہلے ہی بتایاگیا تھا یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھئے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔اْنہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔اس کے ساتھ ہی صارفین شیخ رشید احمد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی،

مسجد نبویؐکی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جو کچھ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ گزشتہ روز جو کچھ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے،

یہ سب عمرہ زائرین تھے جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پرحاضری کیلئے گئے تھے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سیکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ چور وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران امپورٹڈ، سلیکٹڈ اور چور ہیں، موجودہ حکمران پاکستانیوں کے لیے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ان حکمرانوں کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…