سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر مسجد نبوی ۖ واقعہ پرچوہدری شجاعت حسین بھی بول پڑے

30  اپریل‬‮  2022

گجرات (آئی این پی)مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ۖ واقعہ نہایت افسوسناک ‘مذمت کرتے ہیں’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا ادب و احترام پامال نہیں ہونا چاہیے ‘واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی’

مسجد نبوی ۖمیں کارکنوں کے احتجاج نے ہنگامے کی صورت اختیار کر لی’شاہ زین بگٹی کے بال نوچے گئے’واقعے سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا مسجد نبوی واقعے پر موقف سامنے آیا ہے۔واقعے کی مذمت کرتے ہیں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حرم رسول ۖ میں پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، مسجد نبوی شریف میں کارکنوں کے احتجاج نے ہنگامے کی صورت اختیار کر لی۔انہوں نے کہا شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی کی گئی اور ان کے بال نوچھے گئے، اس واقعے سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ سب کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکیں وصول کر کے یہاں آئے تھے، انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں مقدس حرم کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حرم نبی میں ایسی بدسلوکی نہیں ہونی چاہئے تھی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا ادب و احترام پامال نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…