اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ پرقابو پانیکی کوششیں تیز کر دی ہیں،موجودہ حکومت نے ایک اور ایل این جی کا رگو کا سودا کر لیا ہے، ایل این جی کارگو 17 سے 18 مئی کی سپلائی کے لیے خریدا گیا ،اسپاٹ ایل این جی کارگو خریداری کیلئے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، ایل این جی کارگو 23.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا گیا، ایل این جی کارگو کے لیے سب سے کم بولی وائٹول بحرین کی طرف سے دی گئی تھی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی مئی میں لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہو جانے کی یقین دہانی کروائی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے تاہم یکم مئی سے بتدریج لوڈ شیڈنگ کے معاملات حل ہو جائیں گے۔