بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو نے کی تصدیق کی ہے ۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا اور کہا کہ گورنر ہائوس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا، فوری طور پر صدر مملکت رینجرز کی نفری بھجوائیں۔نجی ٹی وی کے مطابقگورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ اجازت کے بغیر گورنر ہائوس میں سیکڑوں اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہائوس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی، گورنرہائوس میں ہونے والی کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے خصوصی طیارے پر اسلام آبادسے لاہور پہنچے ۔پنجاب حکومت کا جہاز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو لے کر لاہور پہنچا۔ اولڈ ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ، ثمینہ خالد گھرکی نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا استقبال کیا اورانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…