بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف مافیا عید کے بعد میری کردار کْشی کرے گا، عمران خان

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شریف مافیا نے بے نظیر اور ان کی والدہ کی جعلی تصویریں ہوائی جہاز سے لاہور پر پھینکیں، جمائما کے خلاف یہودی لابی کی پوری مہم چلائی اور اب عید کے بعد میری کردار کشی کی جائے گی،اسلام آباد میں آزادی مارچ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ہو گاورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

میرا یہاں آنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے اور یہ ہمارے ملک کے 75سال کی اہم ترین تحریک ہوگی کیونکہ یہ ہمارے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، عہدیداروں نے میری قوم کو تیار کرنا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اسلام آباد کے لیے تیار کرنا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اتنی بڑے عوام کا سمندر پاکستان کی تاریخ میں اسلام آباد نہیں آیا ہو گا، جو ہم لے کر آئیں گے، ہم 20 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس تحریک کا مقصد ہو گا کہ جو بیرونی سازش اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر ہوئی ہے، اس کے ذریعے اس ملک پر چوروں کو ٹولہ مسلط کیا گیا، میں اپنی ساری قوم کو تیار کررہا ہوں کہ ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ہم نے اس ملک میں الیکشن کرانے ہیں تاکہ جو عوام فیصلہ کرے وہ لوگ ملک کی قیادت کریں، کوئی بیرون ملک سازش کر کے اس ملک پر مسلط نہیں ہو سکتا۔سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو میر جعفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، اس کو صرف اس لیے ہمارے پر مسلط کیا گیا کیونکہ یہ کبھی بھی باہر کی قوتوں کے مفادات کے خلاف نہیں جائے گا اور اپنے لوگوں کے مفاد ان کے لیے قربان کردے گا۔انہوںنے کہاکہ جب پاکستان پر 400 ڈرون حملے کیے گئے،

اس وقت اس کے بھائی اور آصف زرداری کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا کیونکہ اس مافیا کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہوا تھا اور جس کا پیسہ بھی ملک سے باہر پڑا ہو، وہ کبھی سامراج کے خلاف اپنی آواز بلند نہیں کرے گا۔انہوں نے آئندہ دو تین روز میں کرپشن کا پورا وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جاری کروں گا جس میں بتاؤں گا کہ کون کون سے کیسز چل رہے ہیں، کتنا پیسہ چوری کیا، یہ سب قوم

کے سامنے رکھوں گا تاکہ قوم کو پتا چلے کہ باہر کے سامراج نے کس قسم کے لوگ اس ملک پر مسلط کیے اور صرف اس لیے کیونکہ یہ کنٹرول ہوسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا دو طرح چلتا ہے، ایک یہ پیسے دو کر لوگوں کو ساتھ ملاتا ہے جیسے ہمارے لوٹوں کو پیسے دے کر ان کے ضمیر خریدے گئے اور یہ کردار کشی کرتے ہیں، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں، یہ وہ شہباز شریف ہے جس نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ اور

مخالفین مروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف مافیا نے بے نظیر اور ان کی والدہ کی جعلی تصویریں ہوائی جہاز سے لاہور پر پھینکیں، جب ایک عورت مسلمان ہو کر پاکستان ا?ئی تو انہوں نے اس پر یہودی لابی کی پوری مہم چلائی، جمائما پر جھوٹا ٹائلوں کا کیس کیا، 2018 میں انہوں نے ایک خاتون سے میرے خلاف کتاب لکھوائی اور اب عید کے بعد پھر میری کردار کشی کریں گے لیکن میں جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں۔انہوںنے کہاکہ یہ تحریک

انصاف کی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی جنگ ہے جو ایک آزاد پاکستان چاہتے ہیں، ہم آزاد ملک بننا چاہتے ہیں تو ہمیں جدوجہد کے لیے تیار ہونا پڑے گا لیکن اگر ہم جدوجہد نہیں کریں گے تو اللہ ایسے ہی رکھے گا، یہ باہر کے پتلوں کو ہم پر مسلط رکھے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جگہ جگہ جا کر اس مافیا کے خلاف لوگوں کو قائل کریں گے اور یہ جو سازش کی گئی یہ ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے، اب اس ملک میں جو بھی آئے گا عوام کی طاقت سے آئیگا، جس کو عوام منتخب کریں گے وہ اوپر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں مہنگائی بڑھے گی، یہ پیٹرول مہنگا کریں گے اور اس چوروں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جائے گا اس لیے بھی ہمارا اسلام آباد کا مارچ بہت زیادہ ضروری ہے، ہم 20 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لے کر جائیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائیں گے اور اس کے اوپر ہم نے پوری محنت کی، عثمان بزدار نے پوری کوشش کی، جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ بنایا اور ہم نے اسمبلی میں بل پیش کردیا ہے۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اگلے الیکشن میں مجھے دو تہائی اکثریت دیں گے تو میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنا کر دکھاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…