بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کمرشل بینکوں کی جانب سے حکومت کو قرض کی فراہمی پر شرح سود 24 سال کی بلند ترین سطح پر

datetime 28  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) کمرشل بینکوں کی جانب سے حکومت کو قرض کی فراہمی پر شرح سود 24 سال کی بلند ترین سطح، 14.99 فیصد پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے کمرشل بینکوں کو 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے ٹریژری بلز کی فروخت سے 614ارب روپے

کا قرضہ حاصل کیا جبکہ ہدف 500 ارب روپے تھا۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے اس ضمن میں بتایاکہ ٹریژری بلز بلند شرح سود کے رجحان کی وجہ یہ توقعات ہیں کہ افراطِ زر کے دبائو میں مزید اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے حکومت کی فنانسنگ کی ضروریات بھی برقرار رہیں گی۔ 6 ماہ کی مدت کے ٹی بلز کے عوض دیے گئے قرض پر شرح سود 114 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 14.99 فیصد کی سطح پر آگئی۔طاہر عباس کے مطابق یہ 1998 کے بعد سے بلند ترین شرح ہے۔ کمرشل بینکوں سے قرضہ لینے کی حکومتی طلب بلند رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ کیوں کہ اسے بجٹ کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے فنانسنگ کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق رواں مالی سال میں مالیاتی خسارہ 64کھرب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ طاہر عباس کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ نے مالیاتی خسارے کا تخمینہ 40کھرب روپے لگایا تھا۔بی ایم اے کیپیٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت مرکزی بینک سے قرض گیری پر پابندی کے بعد حکومت کے کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں اضافہ ہوا۔ اس وجہ سے کمرشل بینک حکومت کو بلند شرح سود پر قرض دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…