بلڈ پریشر کی روزانہ ادویہ سے نجات حیرت انگیز انجکشن تیار، سا ل میں صرف 2مرتبہ استعمال

28  اپریل‬‮  2022

لندن(این این آئی) دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دوائیاں کھاتے ہیں۔ اب فیز ٹو ٹرائل کی کامیابی کے بعد ایک انجیکشن اس کی ضرورت ختم کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کوئن میری یونیورسٹی اور بارٹس ہیلتھ کمپنی نے مستقل بلند فشارِ خون کے شکار افراد کے لیے ایک

انجیکشن تیار کیا ہے جو روز روز دوا کھانے کی پابندی ختم کرسکے گا۔ انجیکشن کی ایک خوراک چھ ماہ تک کے لیے کافی ہوگی جو کسی بھی انقلاب سے کم نہیں۔ توقع ہے کہ سب کچھ بہتر ہونے کی صورت میں 2025 میں یہ عام دستیاب ہوگا۔اسے زائل بیسائرن کا نام دیا گیا ہے اور اس سے قبل کولیسٹرول کم کرنے والا ایک اور ٹیکے کی بازگشت بھی سنی گئی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر کے دیرینہ مریض روزانہ ایک گولی ضرور کھاتے ہیں جن میں اے سی ای انہبیٹر عام ہیں۔زائل بیسائرن کو دنیا بھر کے 630 مریضوں پرآزمایا جارہا ہے جن میں سے 100 مریض برطانیہ میں زیرِ مطالعہ ہیں۔ یہ تحقیق مزید تین برس تک جاری رہے گی۔ اس میں انجیکن کی اہمیت اور کسی ممکنہ ضمنی اثر کو دیکھا جائے گا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس کے بعد ٹیکے کی منظوری دی جائے گی۔بلڈ پریشر کئی امراض کی وجہ ہے جن میں فالج، گردوں کے امراض اور دل کی بیماریاں سرِفہرست ہیں۔

صرف برطانیہ میں ہی ایک تہائی بالغ افراد اس کیفیت میں گرفتار ہیں۔ پاکستان میں بھی آبادی کا بہت بڑا حصہ بلڈ پریشر کے اضافے میں مبتلا ہے۔اس مطالعے کے سربراہ ڈاکٹر منیش سکسینا نے انجیکشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح بلندفشارِ خون کا علاج کرنے میں بہت مدد ملے گی اور لاکھوں جانیں بچائی جاسکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ زائل بیسائرن ایک قسم کی آراین اے انٹرفیریئنس دوا ہے ۔ ہمارے جگر میں تھیراپیوٹک ٹارگیٹنگ اینجوٹینسینوجن (اے جی ٹی) نامی ایک پروٹین یہ کام کرتا ہے اور خون کے دبا کو معمول پر رکھتا ہے۔زائل بیسائرن جلد میں لگایا جانے والا ایک ٹیکہ ہے جو اے جی ٹی کی پیداوار بڑھاتا ہے اور خون کی نالیوں کو وسیع کرکے بھی دورانِ خون کو معمول پر لاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…