منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیر اعظم کو دھمکی آمیز پیغام موصول

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں ایک گولی رکھی گئی تھی۔ خط میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔میڈیاریورٹس کے مطابق یہ خط بینیٹ کی اہلیہ کے اس دفتر تک پہنچ گیا

تھا جہاں بینیٹ کی بیوی گیلات کام کرتی ہیں۔یہ خط بینیٹ کے گھر کے ساتھ والی عمارت میں پہنچا، جسے وزیراعظم سرکاری رہائش گاہ کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور عمارت کا پتہ نفتالی بینیٹ کا نام ہے۔وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر میں متعلقہ حکام نے بینیٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے خط کے بعد ان کے گرد سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا کہ داخلی سلامتی سے متعلق ایجنسی شن بیت اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔درایں اثنا اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کا اس حوالے سے ایک بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ یہ پیغام ہمیں اشتعال انگیزی کے خطرے کی حد یاد دلاتا ہے،،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شدت پسندی کی فتح نہیں ہو گی۔ سمجھدار اکثریت جانتی ہے آپ ہر جگہ نفرت انگیز تقریر کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔وزیر داخلہ آیلیٹ شیکڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو موصول ہونے والا دھمکی آمیز پیغام معاشرے کے اہم ستون ہلا دینے والا معاملہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…