منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

دعا اور نمرہ کے بعد کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 25 سالہ دینار کے واقعہ کا بھی ڈراپ سین

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور (آئی این پی)دعا ذہرا اور نمرا کے بعد کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی 25 سالہ لڑکی دینار کا بھی نکاح نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔پولیس کے مطابق دینار نے نکاح وہاڑی ضلع میں کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا

ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے سولجر بازار سے 25 سالہ لڑکی لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے درخواست سولجر بازار تھانے میں جمع کرائی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق 25 سالہ دینار 22 اپریل کو ٹیوشن پڑھانے گئی تھی، کئی گھنٹے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے۔پولیس کے مطابق نکاح نامہ سامنے آنے اور لڑکی کا اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد اہلخانہ کی جانب سے اغوا کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ ے شوہر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ میرا پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا۔ویڈیو کلپ میں ظہیر احمد نے کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، پچھلے 3 سال سے ہمارا رابطہ تھا، دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا نے میرے گھر کے باہر آ کر مجھے میسج کیا،وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی، میرے گھر والے ہماری شادی کیلئے آمادہ تھے۔

دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد نے کہاکہ میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے گھر والے بھی رضامند ہوں۔انہوں نے کہا کہ دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔ویڈیو میں ظہیر احمد نے بتایا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے، یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایپلائی بھی کیا ہے۔نئی ویڈیو میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، میں گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی، میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…