منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

مئی سیاست میں ہنگامہ خیز ، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید کی پیشگوئی

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک

کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔ تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول اوربجلی پرآئی ایم ایف کے دبائو پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہے تھے۔ اس اقدام سے ملک میں عوام کوبڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی، سامراجی سازش کے تحت عوام کوسستی گیس، پٹرول اورگندم سے محروم کردیا گیا۔دوسری جانب  پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیف کمشنرالیکشن کمیشن کیخلاف عمران خان کیاحتجاج کے اعلان پر کہاہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے ،انشاء اللہ یہ مہم بے سودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ مہم بے سودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی ۔ انہوں نے کہاکہ چیف کمشنرالیکشن کمیشن انکی دھونس دھمکیوں سیمرعوب نہیں ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ آئین وقانون کی بالادستی اورعملداری کو مقدم رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وقت آچکا ہے کہ الیکشن کمیشن ثابت کریں کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ مستعفی ہونگے نہ عمران نیازی کی سیاسی بدمعاشی کوفیصلوں پر اثرانداز ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پوری قوم آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی ۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ہرشخص عارف علوی،، سابق ڈپٹی اسپیکر اور اسدقیصر کی طرح بنی گالہ کا، ٹائیگر،،نہیں ہے ،امید ہے کہ کمشنر الیکشن کمیشن ثابت کرینگے کہ وہ عمران نیازی کانہیں ریاست پاکستان کاملازم ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…