پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت نے اپنے طلباء کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا نے طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حرکت نے بی جے پی، آر ایس ایس کے اتحاد کی پاکستان کے خلاف دائمی دشمنی کو مزید بے نقاب کردیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا نے طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں خبردار کیا کہ اگر وہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ملازمت سے انکار کر دیا جائیگا، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا و آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مشترکہ بیان اور عوامی نوٹس پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ”پبلک نوٹس” کا لہجہ نہ صرف طلباء کیلئے خطرہ ہے بلکہ ظالمانہ آمریت کا بھی اظہار کرتا ہے، یہ افسوسناک ہے کہ حکومت ہند طلباء کوپسند کی معیاری تعلیم سے روک رہی ہے، پبلک نوٹس” کے مندرجات نے بی جے پی، آر ایس ایس کے اتحاد کی گہری نظریاتی دشمنی اور پاکستان کے خلاف دائمی دشمنی کو مزید بے نقاب کر دیا ہے، بھارتی حکومت نے ملک میں ہائپر نیشنلزم کو ہوا دینے کے لیے ایسی حرکتیں کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مذکورہ پبلک نوٹس کے حوالے سے بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے، پاکستان بھارت کے اس کھلم کھلا امتیازی اور ناقابل بیان اقدام کے جواب میں مناسب اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…