اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں شہریوں کے ساتھ ایک بارپھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں شہریوں کے ساتھ ایک بارپھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سے ابتدائی طورپر تین نجی بینکوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فراڈ کی شکایات دو روز سے منظر عام پر آنا شروع ہوئیں، شہریوں کے اکاؤنٹ سے چھوٹی رقوم کی کئی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹرانزیکشنز بین الاقوامی رقوم میں ہوئیں اور ٹرانزیکشنز سرچ انجن گوگل پر جعلسازی سے کی گئیں۔ آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سامنے آنے کے بعدکئی شہریوں نے اپنے بینکوں سے رابطے کیے ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بھی شہریوں سے رابطہ کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ سے کتنے شہری متاثر ہوئے ہیں یہ کہنا فی الحال مشکل ہے، فوری طور پر ان صارفین کو پتہ چلا ہے جو کہ ای میلز چیک کرتے ہیں یا ان کے موبائل پر اکاؤنٹ کی تفصیلات آتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…