ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر عمران خان بال بھی بیکا ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی،شیخ رشید

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان بال بھی بیکا ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی اور ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، آصف زرداری نے اپنی بیوی کو قتل کرایا اور جعلی وصیت کے ذریعے اس کی سیاست پر قبضہ کیا ،آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے دونوں بھائیوں کابھی قتل کرایا ،

میں عمران خان کے خلاف اکیلا کراچی سے طورخم تک نکلوں گا۔ مینا رپاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں ، میں نے وہاں پر مائوں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے ، خانہ کعبہ میں لوگوں کو عمران خان کے لئے روتے ہوئے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے آج تک مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اس کو شوباز شریف پالشیے نے وزیر مواصلات بنا دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پتہ چلا ہے بلو رانی لندن گیا ہے ، اس لئے کہ آصف زرداری کو صدر بنایا جائے ۔ یہ وہ آصف زرداری ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے جعلی دستاویزات کے ذریعے سیاست پر قبضہ کیا ، آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹوکو قتل کرایا ،شانواز بھٹوکو زہر دلوایا ۔یہ کہا جارہا ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، عمران خان کا بال بیکا ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی اورملک میںکوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جرم کیا ہے، میں عمران خان کی حمایت میں کراچی سے طورخم تک اکیلا نکلوںگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف انٹرنیشنل ایجنڈابنا ہے ، پہلے میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب عمران خان کی لڑائی جاری ہے میں عمران خان کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زبردست بیان دیا ہے کہ پاکستان کیلئے پاک فوج ضروری ہے ، یہ خطے کی عظیم فوج ہے ،یہ شہداء کی فوج ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…