پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے بنی گالہ تا پی ایم آفس تک ہیلی کاپٹر سفر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے، بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے، ہیلی کاپٹر پر یومیہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا، حکومتی دستاویزات میں انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا،تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق سفری اخراجات 47 کروڑ روپے اور زیر اشتعال ہیلی کی میٹننس پر 51 کروڑ روپے اخراجات آئے۔ حکومتی دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اوسط یومیہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا، ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ 75 ہزار میں پڑتا ہے، ٹوٹل 2 ہزار 726 گھٹنے ہیلی کاپٹر سفر پر رہا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ایک کلو میٹر صرف 55 روپے میں پڑتا ہے، انہوں نے ہیلی کاپٹر کے سفر کو سستا قرار دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کا خوف مذاق اڑایا گیا تھا، دلچسپ ٹوئٹ کئے گئے، اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ فیملی کے لئے گاڑی لیں یا ہیلی کاپٹر۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری چوں چوں مربہ حکومت ہیلی کاپٹر فوبیا کی مریض دکھائی دیتی ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس حد تک بیوقوفی کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ پاگل پن کے مرض میں مبتلا ہونے کا گمان ہونے لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ عقل کے اندھوں کو حساب کرنے کا شوق ہے مگر آتا نہیں، وزیراعظم کا اپنا ہیلی کاپٹر ہوتا ہے جس کے استعمال پر کم از کم اخراجات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمرشل نرخوں کا ان ہاؤس فیسیلیٹی سے موازنہ مضحکہ خیز ہے، ہیلی کاپٹر کے فی گھنٹہ کمرشل اخراجات لگانا نری حماقت اور بیوقوفانہ حرکت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنی رسیدیں سارے ٹبر کو آج تک نہیں مل پا رہیں، عمران خان پر ڈائریاں لے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں، بدعنوان اور بددیانت پہلے ہی سے تھے، اب ملت فروشی اور سازشی ہونے کی صفائی قوم کو دیں، نئے انتخابات کا اعلان کریں قوم خود حساب کرلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…