اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سردار تنویر الیاس کے وزیراعظم آزادکشمیر بنتے ہی علیم خان نےان کیلئے حیران کن پیغام جاری کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علیم خان نے تنویر الیاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بچے نے آپ کو ابو بنایا ہے
اس پچھلے 22 سال سے ہم نے پالا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ تنویر الیاس کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس بچے نے آپ کو ابو بنایا ہے اس بچے کو پچھلے 22 سال سے جہانگیر ترین اور علیم خان پال رہے تھے لیکن یہ بچہ نمک حرام ہی نکلا ۔ دوسری جانب سینئر رکن پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کی شکل میں نکما ترین شخص منتخب کیا ، عمران خان کے غلط فیصلوں کی شاید تلافی نہ ہو سکے ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نا قابل قلافی نقصان ہواہے ،عمران خان نے عثمان بزدار کی شکل میں نکما ترین شخص منتخب کیا ، عمران خان کے غلط فیصلوں کی شاید تلافی نہ ہو سکے ۔واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کو اپنی کابینہ کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے سیاسی مستقبل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی تھی ۔ حمزہ شہباز نے منحرف ارکان کو ن لیگ کے ٹکٹس دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ کابینہ میں شامل ہوں۔جس پر عبدالعلیم خاں نے کہا کہ 63 اے پر صدارتی ریفرنس کے فیصلے کا منتظر ہوں۔فیصلہ جو بھی آئے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
الیاس تنویر کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں ، جس بچے نے آپکو ابو بنایا ہے اس بچے کو پچھلے 22 سال سے جہانگیر ترین اور علیم خان پال رہے تھے ، لیکن یہ بچہ نمک حرام ہی نکلا ،
— Aleem khan (@FanAleemkhan) April 19, 2022