جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے واٹس ایپ اکائونٹ سے منسلک سمز سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکائونٹ اگر کسی غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک ہے تو جلد ہی ناقابل رسائی ہوسکتا ہے۔پی ٹی اے نے کہاکہ اپنے اکائونٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہو۔پوسٹ میں اس حوالے سے صارفین کو کچھ ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں

۔اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے اپنی قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔اگر آپ کی موجودہ سم غیر فعال ہے تو فورا اپنا واٹس ایپ اکائونٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کریں۔یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔علاوہ ازیں اپنے اکائونٹ کے غیر متوقع لوگ آٹ کا انتظار نہ کریں۔ آپ کا موبائل نمبر آپ کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…