جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے پر

پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث بالائی اضلاع میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے فلیش فلڈنگ کا سنگین خطرہ موجود ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیائی مقامات کی کڑی نگرانی اور قبل از وقت انتباہی نظام (وارننگ سسٹم) کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مقامی آبادی اور سیاحوں کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے، ہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور حساس علاقوں میں مویشیوں سمیت ضروری سامان کو پہلے سے بلند مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…