جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہرِ قائد کے لیے ایک اور اہم بڑی پیش رفت سامنے آ گئی،

جس کے مطابق پاکستان کی بلند ترین عمارت برجِ قائدکی تعمیر کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔یہ معاہدہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیولپرز کے درمیان طے پایا ہے، جس کے تحت 82 منزلہ منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق 941 فٹ اونچی برجِ قائد پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، جو کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے اندر تعمیر کی جائے گی۔ جدید طرزِ تعمیر پر مبنی یہ منصوبہ تقریبا 6 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا اور اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔منصوبے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 941 فٹ بلندی کا این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اے بی ایس ڈیولپرز اس منصوبے پر بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں کام کرے گا۔برجِ قائد کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفرا اسٹرکچر کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جب کہ یہ منصوبہ پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈیولپمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…