منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کے بعد وزارت توانائی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا فی الحال ایسی کوئی تجویز لانے کا ارادہ نہیں ہے۔

ڈسکوز ذرائع کے مطابق حکام نے ایسے صارفین کی جانچ شروع کی ہے جو ایک ہی گھر میں ایک سے زائد میٹر یا سولر سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض کیسز میں سبسڈی کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ تقریباً 5 ہزار روپے تک ریلیف مل رہا ہے اور اگر یہ سبسڈی ختم ہوئی تو 2 ہزار روپے کا بل بڑھ کر تقریباً 7 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹس تک سبسڈی ختم کرنے یا1 گھر میں 1 سے زائد میٹر ہونے پر رعایت روکنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ترجمان کے مطابق بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈ چھاپنے کا مقصد صرف صارفین کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی کی تفصیلات فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایک گھر میں الگ پورشن یا بھائی الگ رہتے ہوں تو ایسی صورت میں سبسڈی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔وزارت توانائی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہے اور یہ سہولت بدستور جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…