اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ڈالے گئے سیاسی افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء ایاز صادق، نوید قمر، مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث خود اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔