اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دیدیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کوملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل مستعفی ہوگئے ہیں ، وقت دیا جائے۔ عدالت نے کہاکہ دیکھیں اس میں پالیسی واضح ہے اس کو کابینہ کے سامنے اٹھایا جائے ۔ عدالت نے کہاکہ جو کچھ توشہ خانہ سے لیا گیا ہے وہ سب کچھ آئندہ سماعت پر بتانا ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ ہم جب باہر جاتے ہیں تو ہم سے واپسی پر پوچھا جاتا ہے کہ کیا سیکھا ؟ ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے نئی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ لوگوں نے جانا ہے ، آفس وہی کے وہی رہ جاتا ہے، انصاف ہر کسی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہاکہ یہ پبلک انٹرسٹ کا کیس ہے، کہ بتایا جائے کہ توشہ خانہ سے کیا ملا ؟ ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کابینہ ڈویژن سے ہدایات لینے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہاکہ جو لوگ چیزیں گھر لیکر گئے ان سے واپس لیا جائے خواہ وہ بیس سال پرانا معاملہ کیوں نہ ہو۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انکو لگ رہا تھا کہ اگر ہم معلومات شئیر کریں گے تو جنہوں نے تحائف دیے تھے انکو پتہ چل جائے گا، اب تو سب کچھ منظر عام پر ہے، کہ چیزیں بیچ دئے گئے ہیں ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم اس معاملے کو متنازع نہیں بنا رہے، تحائف صرف وزیر اعظم سے نہیں سب سے واپس لانا چاہیے۔ عدالت نے کہاکہ آپ بیرون ممالک جائے تو پاکستانی تحائف وہاں میوزیم میں لگے نظر آئیں گے ۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…