اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ بننا ہی عمران خان کیلئے کافی ہوگا‘ عظمیٰ بخاری

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نئی وفاقی کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز کابینہ میں تمام افراد اپنے شعبوں کے تجربہ کار اور انتہائی محنتی ہیں،رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ بننا ہی عمران خان کیلئے کافی ہوگا،

رانا ثناء اللہ پر پندرہ کلو ہیروئن کا الزام لگانے والا شہریار آفریدی بھی تاحال لاپتہ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے چار سال اپوزیشن کے ساتھ ملک و قوم سے بھی انتقام لیا۔عمران خان کرسی چھن جانے کے بعد اب دن رات کرسی،کرسی کا ورد کررہے ہیں ۔یہ عمران خان کی پہلی اور آخری باری تھی جو ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑی ہے۔اب آئندہ الیکشن میں عمران خان پارلیمنٹ میں بھی داخل نہیں ہوسکیں گے کیونکہ وہ دھندلی کے ذریعے ہی اسمبلی میں پہنچتے رہے ہیں لہذا اب دھندلی کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوچکا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا قوم نے تبدیلی اور سونامی کے نظارے کرلیے ہیں اب عمران خان اور انکے چیلوں کو نئی تبدیلی کے نظارے صرف پارلیمنٹ سے باہر رہ کرنے ہونگے۔عمران خان سمجھتا تھا کہ ملک میں اس سے بہتر دوسرا کوئی وزیراعظم ہو ہی نہیں سکتا یہی انکی سب سے بڑی غلط فہمی تھی۔امریکی بینکوں سے پندرہ ارب ڈالر کے قرضے لینے کے بعد بھی کہتا ہے کہ میں امریکہ کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔جب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے واپس پاکستان پہنچے تو کہتے میں دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آگیا ہوں اب ایک سال میں ہی امریکہ برا لگنا شروع ہو گیا ہے۔اگلے ڈیڑھ سال تک عمران خان اور ان کی لوٹ مار ٹیم قوم کو سڑکوں پر کھجل خوار ہوتی نظر آئے گی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…