جیکب آباد (آن لائن)پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انکے بھتیجے مولا بخش سومرو نے کی ہے محمد میاں سومر ونے پارٹی پالیسی کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ ٰ دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کو جمع کرایا ہے اس طرح قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں کی تعداد 124ہو گئی ہے محمد میاں سومرو اندورن سندھ کے ضلع جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے