اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفہ پلٹ چکا ہے ،مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے ،اللہ تعالی نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا ،اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاء وتذل من تشائ۔اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے ،دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ،اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے