اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

24 اپریل کو تحریک انصاف کس شہر میں پاور شو کرے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 24اپریل بروز اتوار کوفیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کااعلان کردیا ‘ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے

حکومت سے سبکدوشی کے بعد یہ ان کافیصل آبادمیں پہلا سیاسی پاور شو ہوگا جس کیلئے تاریخی دھوبی گھاٹ گرائونڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بڑا جلسہ منعقد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے ‘ عمران خان کی طرف سے منظوری کے بعد تحریک انصاف فیصل آباد کے عہدیداروں ‘ کارکنوں ‘ اراکین ‘ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں نے اس پاور شو کوکامیاب بنانے کیلئے اپنی بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو جلسہ کے انتظامات کریں گی اور اس پاور شو کوتاریخ ساز بنانے کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائینگے ‘ فیصل آباد میںجلسہ کے انعقاد کے اعلان سے تحریک انصاف فیصل آباد کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے اپنے قائد عمران خان کے استقبال کیلئے تیار یوں کاآغاز کردیا ہے ‘ فیصل آباد کے تحریک انصاف کے کارکنوں کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور ہر کارکن اپنے قائد کے استقبال کیلئے بے چین دکھائی دیتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…