اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا 89 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انسداددہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے 89 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے فیصلے کے شروع میں مختلف احادیث کا حوالہ بھی دیا اور کہا پرانتھا کمار کو تین مجرموں نے اینٹوں سے مار کر ہلاک کیا اور دو مجرموں نے سری لنکن شہری کو مردہ حالت میں چھت سے کھینچ کر اتارا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گواہ کے مطابق پرانتھا کمار کو مذہبی اسٹیکر کے بارے میں علم نہیں تھا ، وہ نہیں جانتا تھا کہ مذہبی اسٹیکر پر کیا لکھاہے۔فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے ملزم ندیم کوبری کیا، ملزم ندیم کے خلاف کوئی شہادت نہیں ملی بری کیا جاتا ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے کے آخر میں پراسیکیوشن سمیت تمام ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔گزشتہ روزانسداددہشت گردی کی عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت اور 9 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…