لاہور( این این آئی )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے مجھے چھٹی پر چلے جانے کا کہا تھا، میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں،میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی پارٹی میں نہیں، جب کوئی جماعت جوائن کروں گا تو سب کو بتا دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی ناجائز کام کرنے کو کہیں گے تو ہر گز نہیں کروں گا،قانون کی پاسداری کی ہے تو کہتے ہیں پارٹی چھوڑ گئے اور منحرف ہوگئے۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی نے صوبہ میں آئینی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔