اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلی افسران نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو

وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ہائوسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پیکا آرڈیننس 2016ء پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی، اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات کے عوام کو مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، امید ہے وزارت اطلاعات کے تمام ادارے عوامی مفاد کے پیش نظر اپنے پیشہ ورانہ امور کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی، ایم ڈی اے پی پی سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…