اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم پی ٹی آئی حکومت کے وزیر قانون کے طور پر آپ کو ذمے داری لینی چاہیے، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تمام معاملہ آپ نے ہی کھڑا کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ میں نے کہا الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ایشن ریفرنس کرلے، فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔