لاہور( این این آئی) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، 9 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 25 فیصد اضافے سے 14.2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات پہلی بار14 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی ہیں۔ٹیکسٹائل برآمدات پاکستانی روپے میں33 فیصد بڑھ کر 2.5 ٹریلین تک پہنچ گئیں جبکہ رواں مالی سال 9ماہ میں نٹ ویئر برآمدات 34 فیصد بڑھ کر 3.7 ارب ڈالر کی ہوگئیں۔ریڈی میڈ گارمنٹس میں 26 فیصد اضافہ سے 2.9 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں اور بیڈ ویئر برآمدات 19 فیصد اضافے سے2.5 ارب ڈالر کی ہوگئیں۔بیسک ٹیکسٹائل برآمدات 2 فیصد سالانہ اضافے سے 309 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں اور بیسک ٹیکسٹائل کابڑاحصہ سوتی کپڑے پر مشتمل ہے، جو 14فیصد بڑھ کر210 ملین ڈالر ہوگیا۔