جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 210 ووٹ پڑیںگے،مسلم لیگ (ن)

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گورنر کی جانب سے نو منتخب وزیر اعلی سے حلف نہ لینے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 210 ووٹ پڑیں گے،گلہ دباکرڈپٹی سپیکر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، منڈی بہائو الدین اور گجرات سے بھرتی کئے گئے اسمبلی ملازمین بھی ارکان پر تشدد کرتے رہے،

کالی وردیوں میں ملبوس اسمبلی ملازمین ارکان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے،عمر سرفراز چیمہ اور عمران خان آئین شکن ہیں، عمر سرفراز چیمہ آپ کے پاس رات تک کا وقت ہے ہوش کے ناخن لیں،4 دن کی گورنری کے پیچھے اپنا ایمان مت بیچیں ،ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ،اسمبلی افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ، پنجاب اسمبلی کے واقعات پر نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، اسمبلی کا عملہ پرویز الٰہی کی ہدایت پر لوٹے اٹھا کر لارہا تھا،پرویز الٰہی نے بازو ٹوٹنے کا جھوٹا ڈرامہ کیا، میں چیلنج کرتا ہوں ہمارے تشدد کرنے کے کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں،مونس الٰہی نے (ق)لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑنے پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری اور ملک محمد احمد خان کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پر تشدد اور دہشتگردی پرویز الٰہی نے اپنی نگرانی میں کروائی ،یہ شخص الیکشن بھی ہارا اور پٹیاں باندھ کر بددعائیں بھی دیتا رہا ،آپ اس قابل نہیں تھے کہ الیکشن لڑ سکتے تو نہ لڑیں ،ہمارے ایک رکن کا نام آیا حالانکہ سہیل شوکت بٹ پرویز الٰہی کو بچانے والوں میں سے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، سب کچھ آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے رکن امجد فاروق پر پولیس کے ذریعے دبائوڈالا گیا کہ پارٹی چھوڑ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہڈی ٹوٹنے پر پایوڈین سے علاج دنیا بھر میں کہاں ہوتا ہے ،اس شخص کی ذہنی حالت کو دیکھیں ،اسمبلی ملازمین بھی اس حملے میں شامل تھے ،ہمارے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی ایک بھی فوٹیج ہے تو اسے سامنے لائیں ،یہ سلسلہ ابھی بھی رکنے میں نہیں آ رہا ،پرویز الٰہی اپنے سپیکر کے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے کوئی نا کوئی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،خدا کے لئے ہار مان کر گھر چلے جائیں ،

عمر سرفراز چیمہ پر عمران خان کا بہت دبائو ہے، 4 دن کی گورنری کے پیچھے اپنا ایمان مت بیچیں ،ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ،اسمبلی افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ،پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 210 ووٹ پڑیںگے ، آج صوبے میں کوئی حکمران نہیں ہے اور کوئی بیوروکریسی کو احکامات نہیں دے پا رہا۔اویس لغاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب اور پرویز الٰہی نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے ،

عمران خان اور عمر چیمہ آئین شکن ہیں ،ہم عدالت سے اپیل کرنے جا رہے ہیں کہ صوبے کو حکمرانوں سے دور کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ، اس حق کو مسلم لیگ (ن)کے وزیراعلی کے دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ آج کسان اپنا غلہ نہیں بیچ پا رہا کیونکہ ان معاملات کو دیکھنے والا کوئی نہیں ،گورنر پنجاب صاحب آپ حلف لیں ورنہ عدالت ہمیں انصاف دے گی ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ صوبہ یکم اپریل سے بغیر وزیراعلی کے چل رہا ہے

،آئین کے آرٹیکل 130 کے مطابق وزیراعلی کا فوری انتخاب ہونا لازم ہے ،پرویز الٰہی نے آئین کو ہرانے کی کوشش کی ،3 اپریل کو اجلاس کو موخر کیا، 6 کا اجلاس 16 پر لے گئے ،معاملہ عدالت عالیہ پہنچا ،عدالت کے حکم پر 16 اپریل کو صاف و شفاف انتخاب ہونا قرار پایا اور انتظامیہ کو بھی تعاون کا حکم دیا گیا ،16 اپریل کو ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا گیا، ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، ان کا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی ،ڈپٹی سپیکر کو ان حملہ

آوروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا چاہیے ،5 گھنٹے تک اجلاس کو نہیں چلنے دیا گیا ،ڈپٹی سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ،سیاہ یونیفارم میں مندی بہائوالدین اور گجرات کے غنڈوں کو ایوان میں بلایا گیا ،غنڈوں کو بلا کر اراکین پر حملہ آور کروانا کیا یہ جمہوری اقدار ہیں ،پھر آپ اپنا جرم پوچھتے ہیں حالانکہ ابھی تو آپ کے خلاف سزا و جزا کی بات نہیں ہو رہی ،بہر کیف پنجاب میں اجلاس ہوا اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب بھی

ہو گیا ،ہم نے متعدد بار اپنی عددی اکثریت ثابت کی ،ڈپٹی سپیکر نے گورنر کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب منتخب ہو چکے لیکن کیا کریں کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے ،کیا گورنر پنجاب کی وفاداریاں آئین کی بجائے عمران خان کے ساتھ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کی ناراضگی کے وقت کون سی بیرونی سازش ہو رہی تھی، علیم خان پر نیب کے کیسز بناتے وقت کون سی عالمی سازش ہوئی تھی، ابھی ہم نے آپ پر رحم کیا ہے کہ آپ کی پارٹی کے حصے بخرے نہیں کئے ۔انہوں نے کہاکہ کل فواد چوہدری نے خانہ جنگی کی بات کی ہے ،

ہم پرامن لوگ ہیں، ہم نے تشدد کے باوجود اپنی وضع داری دکھائی لیکن آپ اس جمہوری نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،گورنر پنجاب نے سیکرٹری اسمبلی کے خط پر حلف برداری کو روکا ہے، جو غلط بات ہے ،آئین کو توڑنے پر سزا لازمی ہوتی ہے ،آپ اگر اکثریت کھو چکے ہیں تو آئین شکنی پر کیوں اترے ہوئے ہیں ،گانا بجانا ہوتا ہے تو لوگ جلسوں میں آ جاتے ہیں ،عاطف اسلم اگر گانا گانے آ جائے تو اس سے زیادہ لوگ اکٹھے ہو جائیں گے ،عمران خان کے جہاز کا خرچہ 37 لاکھ روپے تھا یہ کس نے کیا، ہم ان ذرائع کو جانتے ہیں، آپ کسی بھول میں نہ رہیے گا، آئین کی حرمت پر رحم کریں ،ہم عدالت سے رجوع کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…