اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شہباز شریف کے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کے افتتاح پر سابق حکمران عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ گھر سے دفتر ہیلی کاپٹر پر آنے والوں کو کیا معلوم؟ ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پشاور موڑ تا ائیرپورٹ میٹرو بس 5 دن میں چلانا اور رمضان میں یہ سروس مفت فراہم کرنے کے اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت عوام کا احساس رکھتی ہے۔ریحام خان نے لکھا کہ جو گھر سے دفتر ہیلی کاپٹر پر آتے تھے ان کو کیا معلوم کہ مزدور، طالب علم، استاد اور عام آدمی کیسے سفر کرتا ہے اور اس کی کیا مشکلات ہیں۔