کراچی(این این آئی)پاکستانی رپورٹر چاند نواب کی پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسے سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔کراچی میں تحریک انصاف کے باغ جناح جلسے کی کوریج دینے کے فرائض مشہور زمانہ صحافی چاند نواب کو بھی ملے۔ہر بار کی طرح اس بار بھی جب چاند نواب میدان میں اترے تو اپنے دلچسپ انداز کے سبب دوبارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے چاند نواب جلسے میں آئے شرکا کو پکڑ پکڑ کر کیمرے کے آگے سے ہٹا رہے ہیں اور رپورٹنگ کرنا چاہ رہے ہیں، مگر لوگ بھی شرارت کرتے ہوئے جان بوجھ کر چاند نواب سے ڈانٹ کھانے اور ان کی جانب سے دلچسپ انداز میں پیچھے ہٹانے کے لیے کیمرے کے آگے آ رہے ہیں۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک الگ فین فالوونگ بنا رکھی ہے۔