اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امجد صابری کے صاحبزادے نے یادگار تصویر شیئر کر دی، مداح غمزدہ

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صابری برادران کی مشہور زمانہ قوالی گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے نے اسلامی تاریخ کے حساب سے اپنے والد کی برسی پر یادگار تصویر شئیرکی ۔امجد صابری کے بیٹے

مجدد امجد صابری نے انسٹاگرام پر والد کی پان کھاتے ہنستے مسکراتے تصویر شیئر کی اور ساتھ دکھی ایموجی بھی بنایا۔فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے امجد صابری کو کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب نامعلوم افرا د نے فائر نگ کر کے قتل کردیا تھا۔انہیں اپنے مداحوں سے بچھڑے پانچ سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن سماعتوں میں رس گھولنے والی ان کی آوازآج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔سن 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا، قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اور بڑے بھائی عظمت صابری عرف اجو بھائی سے حاصل کی۔امجد صابری نے پہلی بار صرف 12 سال کی عمر میں 1988 میں اسٹیج پر پرفارم کیا لیکن اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد وہ ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں، بچے گاہے بگاہے والد سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…