اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف جاری مظاہروں میں شدت، متعدد افرادگرفتار

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر جاری ہنگاموں میں شدت آگئی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے

مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران نورکوپنگ شہر سے 8 اور لنک کوپنگ سے 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین واقعے میں نورکوپنگ شہر میں پولیس کی جانب سے ایک مشتعل ہجوم پرکی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔خیال رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سوئیڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سوئیڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ سعودی عرب نے اس مکروہ واقعہ کی مذمت کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…