اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اداروں کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے   سیاسی جماعت کے 24افراد کو گرفتار کرلیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی تحقیقاتی اداے ایف آئی اے کی 4 خصوصی ٹیموں نے پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد کو 11 شہروں سے گرفتارکرلیا،حکام کے مطابق یہ افراد پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز ٹرینڈ چلارہے تھے، سرکاری دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے اب تک 19 مقدمات درج کیے۔

دوسری جانب ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان عید کے بعد ملک بھر میں وطن عزیز میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کے خلاف تحفظ پاکستان ووحدت امت تحریک چلائے گی،ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے ایک نعمت عظمیٰ سے کم نہیں، رمضان جنت کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے سیکٹر Rگلشن معمار کراچی میں یو ایم یف پی کراچی ڈویژن کے صدر سید محمد خرم شاہ کی جانب سے علماء مشائخ،سیاسی و سماجی رہنماوں کے اعزاز میں افطار ڈنراور خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،جس میں متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، پیر سید محمد ارشد حسین اشرفی چیف آرگنائزر UMFP،مولانا سلمان بٹلہ ڈپٹی چیف آرگنائزرUMFP،مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،آل میچ میکرز کے چیئرمین سمیع شیخ اور علماء مشائخ،سیاسی و سماجی رہنماوں کی کشیر تعدادنے شرکت کی،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ مبارک میں نیکیوں کا درجہ عام دنوں سے کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، یہ قرآن کے جشن کا مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں قران پاک نازل ہوا ماہ صیام فتوحات کا مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس کی 17 ویں روزے کو مسلمانوں کی قلیل تعداد مجاہدوں نے بدر کے میدان میں کفار کے ایک ہزار کے لشکر کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،یہی وہ مہینہ ہے جس میں مکہ فتح ہوا اور کفر کو ہمیشہ ہمیشہ کے شکست سے ہمکنار کیا، یہ مہینہ صبر و شکر کا مہینہ ہے یہ مہینہ جہاد و قتال کا مہینہ ہے یہ مہینہ احساسات اور جزبات کو بیدار کرنے کا مہینہ ہے،

یہ مہینہ صدقہ اور خیرات کا مہینہ ہے اس مہینے میں غرباء اور مساکین کی کفالت کے حوالے سے موْثر پلاننک کی جاتی ہے زکوۃ ادا کی جاتی ہے زکوٰۃ تقسیم کی جاتی ہے لیکن اجتماعی دائروں میں فراڈ دھوکا کرپشن کے دارحکمران ہیں لوڈشیڈنگ،بیروزگاری لوٹ مار کا دور دورہ ہے تبدیل ہونے والے حکمران ایک ہی ایجنڈے کے ساتھ آئے ہیں ان کے ہاتھ میں بھی وہی ایجنڈہ ہے چہروں کی تبدیلی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ اپنے تعلق کو اپنے رب کے ساتھ مضبوط کریں

قرآن و شریعت کو اپنا نظام بنائیں ظلم کے نظام سے چھٹکارا حاصل کریں اور اسلام کا کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں،انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے اندر معاشی ترقی مکمل طور پر رْک چکی ہے۔اب سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ وقت کا ناگزیر تقاضا ہے کہ نئی وفاقی کابینہ میں وزراکی فوج ظفر موج یکجا کرنے کے بجائے مختصر کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ قومی خزانے پر بھاری بوجھ نہ پڑے،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،2018ء تک پاکستان کا کل قرضہ 25 ہزار ارب روپے تھا جبکہ گزشتہ ساڑھے تین برس میں ملک کے قرضے میں 20 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پچھلی حکومت کے دوران ساٹھ لاکھ افراد بے روز گار ہوئے اور دو کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے۔

، ضرورت اس امر کی ہے کہ بد بودار فرسودہ نظام کو بدلا جائے۔ 75برسوں سے پاکستان کے اقتدار پر مٹھی بھر اشرافیہ نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے نزدیک عوام اور ان کو درپیش مسائل کی کوئی اہمیت نہیں، یہ سب اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں اور اس کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین برس ملک و قوم کے لیے

کسی آزمائش سے کم نہیں تھے۔ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اور کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے سودی نظام معیشت کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں۔ 22کروڑ عوام ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ اداروں کے درمیان ٹکراوکی پالیسی انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کے اندر اب انتقامی سیاست کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ 90کی دہائی کی سیاست نے ملک و قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

اسلام آباد کے بعد جوتماشا پنجاب اسمبلی میں ہوااس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہیجو محب وطن قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس گھناؤنی سازش میں ملوث افرا دکے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ملک و قوم کی سلامتی سے کھیلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…