ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا، عمران خان

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ تین آپشنز ہماری طرف سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے دیئے،چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس ہماری غلطی تھی،توشہ خانہ سے 50 فیصد قیمت ادا کر کے چیزیں خریدیں،

قوم نے امریکی سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہم خیال صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ٹکٹس خود دونگا،کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دونگا،انتخابات ہوکر رہیں گے،شہباز شریف نے ابھی سے سیاسی انجینرنگ شروع کر دی ہے،تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لیکر آئی، الیکشن والی تجاویز سے اتفاق کیا ہے،میں استعفے اور تحریک عدم اعتماد کی تجویز کیسے مان سکتا تھا،ایک اور سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ روس جانے سے پہلے جنرل باجوہ کو فون کیا، جنرل باجوہ نے کہا ہمیں روس جانا چاہیے۔روس کے دورہ میں فوج آن بورڈ تھی۔توشہ خانہ کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بعد ان کو توشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے،توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں،ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15 سے بڑھا کر 50 فیصد کی،ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی سکینڈل نہیں آیا کوئی ڈیل کی ہے تو بتائیں۔عمران خان نے انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر حکومت اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا،جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی،ہمیں غیر ضروری طور پر عدالتی محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی،

ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لے سکتی ہے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔عمران خان نے کہا کہ قوم نے امریکی سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا،انڈیا امریکہ نے ڈو مور کی بات کی تو کوئی نہیں بولا،جس طرح عوام ہمارے ساتھ نکلی ایسے کوئی توقع نہیں کررہا تھا،پاکستان

نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا،ملک کو فوج کی بہت ضرورت ہے،کوئی ایسی بات نہیں کرونگا جس سے فوج کو نقصان پہنچے،روس سے ہتھیار،تیل،گندم گیس کی بات کی،روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا،آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد کیلئے ہوتی ہے،ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو یہ سازش آگئی،عمران خان خا نے مزید کہا کہ مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے،یہ نیب ایف آئی سے

کیسز ختم کرائیں گے،قوم کو آزادی کیلیے نکلنا ہوگا،میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی جنوری میں تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہوا،امریکی سفارتخانہ نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں،امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے،میڈیا پر بدترین پابندیاں لگ گئیں کہاں ہیں لبرلز؟ عمران خان نے کہا کہ یہ سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی وزیر اعظم امریکی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا،ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں دوسری جانب ان کا اتحادی انڈیا تیل خرید رہا تھا،ہمیں کہا گیا روس کے خلاف یو این میں ووٹ دیں،قوم کا کئی ہزار ارب کا فائدہ کیا،ریکو ڈک،کارکے کے مسائل حل کئے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…