نئی دہلی (این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈیکو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے، جنرل منوج پانڈے اپریل کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے، وہ بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔جنرل منوج پانڈیکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینئرنگ کور سے ہے اور وہ انجینئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں۔