جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ ن، کامرس پیپلزپارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات جے یو آئی، دفاع مسلم لیگ ن، دفاعی پیداوار بی اے پی کو ملے گی،

وزارت خزانہ اور اقتصادی امور مسلم لیگ ن کو ملے گی جبکہ وزارت تعلیم اے این پی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور انسانی حقوق پیپلز پارٹی، وزارت ہاؤسنگ جے یو آئی کو ملے گی، وزارت صنعت و پیداوار پیپلز پارٹی، اطلاعات مسلم لیگ ن، آئی ٹی ایم کیو ایم کو ملے گی۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ق لیگ، داخلہ مسلم لیگ ن، امور کشمیر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت قانون مسلم لیگ ن، وزارت صحت پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت ثقافت مسلم لیگ ن، اوورسیز پاکستانیز پیپلز پارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی امور، پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی اور پاور مسلم لیگ ن کو ملیں گی، وزارت تخفیف غربت، نجکاری پیپلزپارٹی اور ریلوے کی وزارت مسلم لیگ ن کو ملے گی، مذہبی امور، سیفران، ریونیو کی وزارتیں مسلم لیگ ن کو ملیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی بی اے پی، آبی وسائل کی وزارت پیپلز پارٹی کو ملے گی۔رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…