ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کیلئے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا،ہمیں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اْن کا سوشل میڈیا اْٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے آج تک عمران خان کی بہت تعریف کی ہے اور اْن کی مختلف موقعوں پر حوصلہ افزائی بھی کی، عمران خان کا نظریہ بہت اچھا تھا اْن کے ساتھ بہت مزہ آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے و خود کام نہیں کرتا وہ نظریہ بناتا ہے اْس پر ٹیم کام کرتی ہے، عمران خان کے پاس ایسی ٹیم نہیں تھی جو اْن کے نظریئے پر صحیح سے کام کرتی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران سے گفتگو میں کہا تھا کہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…