اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی حکومت کی تاحال کابینہ نہ بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دن گزرجانے کے باوجود وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل حکمران اتحادی جماعتوں کی پہلی ناکامی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’کئی دن گزرجانے کے باوجود وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل حکمران اتحادی جماعتوں کی پہلی ناکامی ہے۔کابینہ نہ ہونےکی وجہ سے پاکستان کونقصان ہورہاہے۔انکا کہنا تھا کہ اگرآج رات تک وفاقی کابینہ پراتفاق نہ ہواتواسکامطلب یہ لیاجائیگا کہ پچھلی حکومت کی طرح ان جماعتوں کوبھی پاکستان سےزیادہ پارٹی مفاد عزیز ہے۔قبل ازیں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیرکےبنیادی ذمہ دارزرداری صاحب ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’کابینہ کی تشکیل میں تاخیرکےبنیادی ذمہ دارزرداری صاحب ہیں، پرویزالہی کی طرح اتحادی جماعتوں کاخودساختہ نمائندہ بن کرانہوں نےاہم مناصب اپنےلئےہتھیالئےلیکن اب ایم کیوایم،جے یو آئی،اے این پی اوربی این پی وغیرہ کوخیرات پرٹرخارہےہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تاہم لگتاہےکہ کل کابینہ کی پہلی قسط حلف اٹھالےگی۔