ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

سویڈن میں عمران خان کے حق میں مظاہرہ ، غیر ملکیوں کی بھی شرکت

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالمو، اوسلو(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کے شہر مالمو میں عمران خان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سویڈن کے شہر استورتوریت مالمو کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں اوررسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، جن میں بچے،

عورتیں، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے اور کہا ہم سب عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مظاہرین نے پاکستان میں فوری الیکشن کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام پاکستان ایمبیسی ناروے کے باہر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پر امن احتجاج کیا گیا۔ روزے کی حالت میں ہزاروں لوگوں نے پرامن احتجاج میں شرکت کی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین و مرد اور بچے بھی شریک تھے اوسلو کی فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پر امن احتجاج سے تحریک انصاف ناروےکے صدر چوہدری مدثر علی، حاجی افضال چوہدری، سینئر عہدے دار عمران بشیر، شاہدجمیل، چوہدری تنویر ،مس ثمینہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ روزنامہ جنگ میں ناصر اکبر کی شائع خبرکے مطابق تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، عمران بشیر، شاہدجمیل ،شہزاد شیخ،عمیرحسن میجرندیم ڈار،مس ثمینہ ،ناصر گوندل فرام دامن اور دیگر نے کہاکہ ہم قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اس پر امن احتجاج میں شریک ہوئےہیں، انہوں نے کہا کہ جتنی لا قانونیت پاکستان میں ہورہی ہے اتنی دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہورہی ہے۔

آپ چاہے افریقہ چلے جائیں وہاں پر بھی عدالتیں رات کو 12بجے چھٹی والے دن نہیں کھلتیں، یہ کون سا پاکستان ہے اور یہ کس طرف آزاد پاکستان کو لے کر جا رہے ہیں، چوہدری مدثرعلی نے کہا کہ اگر یہ ملک اسی طرح چلتا رہا تو کوئی اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا اور کوئی اوورسیز پاکستانی پاکستان جانا پسند نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری اس لیے کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور ہم پاکستان کا ایک حصہ ہیں اگر ہم سے یہ حق چھیناگیا تو آئندہ ہماری اولاد بھی پاکستان آنے کا نہیں سوچیں گی۔ جب پاکستان میں قانون ہوگا تب ہی ایک عام پاکستانی حکومت پر اور قانون پر یقین کرے گا۔ میں تمام اوورسیزپاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جو اس پر امن احتجاج میں شامل ہوئےاور انہوں نے ثابت کیا کہ عمران خان سے محبت کرنے والاہر پاکستانی عمران خان ہے۔

حاجی افضال چوہدری نے کہا کہ ہمارے رہنما نے پندرہ سال پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ جب چورکو ہاتھ پڑے گا توسارے چوراکٹھے ہو جائیں گے اور آج سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں ،ہمارے لیڈر نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا بلکہ وہ بتا کر گیا ہے کہ مجھے کس لئے نکالا گیا ہے، انہوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان۔تحریک انصاف ناروےکے سینئر عہدیدار عمران بشیر نے کہا کہ تحریک انصاف ناروے کے تمام پاکستانی عمران خان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پرامن احتجاج میں شامل ہیں۔

یہ بتانے کے لئے کہ جو عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہوا ہے وہ سراسر نا انصافی ہے اور ہمارےذمہ دار اداروں کو یہ سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جو ناانصافی کی ہے اس کو واپس کریں اورپاکستان میں جلد سے جلد الیکشن کرائیں۔ مس ثمینہ نےکہا کہ عمران خان ڈٹے رہوہم آپ کے ساتھ ہیں۔ شہزاد شیخ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ناروے کے اندر اتنے کم وقت میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اورپاکستان کے لیے آئے ہیں اور جب ہمارا لیڈر ہمیں کال کرے گا ہم اس کی کال پر آئیں گے۔ عمیر حسن نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر میں حیران ہو گیا ہوں ،میں ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان سے آیا ہوں اورمجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے کےمیں عمران خان کے پاکستان کے جلسے میں شریک ہوں، عمیر حسن نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کو واپس لے کر آئیں گے انہوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ امپورٹیڈ حکومت نامنظور ،عمران خان زندہ باد۔

میجر ندیم ڈار نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ عمران خان کاساتھ دیں ،اپنی آزادی اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اور اپنے شہیدوں کے خون کے واسطے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کے عمران خان کا ساتھ دیں کیوں کہ قائداعظمؒ کے بعد اگر ہمیں کوئی لیڈر ملا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…