عمران خان کے طیارے کے استعمال پرکمپنی پر تنقید عمر ایوب نے احسن اقبال کو سخت جواب دیدیا

17  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے عمران خان کی جانب سے پبلک کمپنی کا چارٹر طیارہ استعمال کر نے پر مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے

(ہوائی جہاز) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ۔ٹوئٹر پر عمران خان کے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے پبلک کمپنی کے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کیلئے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے، اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ احسن اقبال کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے ٹوئٹ کی کہ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے (ہوائی جہاز) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ۔کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا ، تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے، اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے،ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکا دے رہی ہے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…